• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

پشاور: شیعہ رہنما فائرنگ سے ہلاک

شائع February 4, 2014
حاجی سردار علی کو قصہ خوانی بازار میں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس۔ فائل فوٹو۔۔
حاجی سردار علی کو قصہ خوانی بازار میں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس۔ فائل فوٹو۔۔

پشاور: صوبے خیبر پختونخواہ کے داراحکومت پشاور میں منگل کو ممتاز شیعہ رہنما فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

رواں ہفتے اسی شہر میں ایک شیعہ عالم کو قتل کیا گیا تھا۔

سینئر پولیس افسر فیصل مختار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حاجی سردار علی کو قصہ خوانی بازار میں صبح کے وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

علی شیعہ حقوق کی ایک تنظیم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی مقامی شاخ کے سربراہ تھے۔ جسے حکومت نے فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔

پشاور کے ڈپٹی کمشنر،ظہیر الاسلام، نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حاجی سردار علی بازار میں واقع اپنے جنرل اسٹور جا رہے تھے جب نا معلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

مختار نے بتایا کہ علی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

ہسپتال میں اے ایف پی کے نمائندے نے کہا ہے کہ سو سے زائد شیعہ مسلمان وہاں جمع ہو گئے تھے انہوں نے ان کی ہلاکت پر احتجاج کیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مختار کا کہنا تھا بظاہر یہ فرقہ وارنہ ٹارگٹڈ کلنگ لگتا ہے تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بیس جنوری کو اسی بازار میں علامہ المسوی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا جب وہ مسجد جا رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025