• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

عمران خان ٹی ٹی پی کے ترجمان نہیں، شاہ محمود قریشی

شائع February 4, 2014
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مؤقف میں تضاد ہے۔ فائل تصویر
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے مؤقف میں تضاد ہے۔ فائل تصویر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک طالبان کے ترجمان نہیں جو انکی ترجمانی کیلئے مذاکراتی کمٹی میں شامل ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات انتہائی پیچیدہ عمل ہے اورتحمل، بردباری اور اطمینان سے آگے بڑھنا ہوگا کہ فوری طور پر کوئی بریک تھرو ممکن نہیں۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان سے شروع کئے جانے والے مذاکرات انتہائی پیچدہ عمل ہیں ، اس حوالے سے دونوں فریقین کو انتہائی خندہ پیشانی،بردباری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

قریشی نے خدشہ ظاہر کیا کہ چند بیرونی قوتیں مذاکراتی عمل کوسبو تاژ کر سکتی ہیں تاہم حکومت اور طالبان قیادت کو ا س امر کی جانب بھی اپنی توجہ مبذول رکھنی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور مذاکرات کے زریعے ملک میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے سربراہ ہیں نہ کہ تحریک طالبان کے جو انکی ترجمانی کرتے ہوئے مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے حوالے پیپلز پارٹی کے مؤقف میں تضاد ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں تو پارلیمنٹ کے باہر بلاول بھٹو زرداری آپریشن کی بات کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024