• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یمن: صنعاء میں فورسز کی بس پر حملہ، دو افراد ہلاک

شائع February 4, 2014
رائٹرز فوٹو—
رائٹرز فوٹو—

صنعاء: یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حکام کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز ایک ملٹری بس میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹس میں بتایا تھا کہ اس واقعہ میں آٹھ افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد میں میڈیکل حکام نے تصدیق کی ہے کہ دو افراد کو ہسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دارالحکومت صنعاء میں متعدد راکٹ حملے ہوئے تھے۔

ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنوب میں واقع دارالسلام میں فوجیوں اور افسران کو لے جانے والی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔

یمن میں فوجی اہلکاروں پر حملوں کی اس نئی لہر کا مقصد ملک میں ایسی سیاسی تبدیلی لانا ہے جس کے تحت ریپبلیکن کو فیڈریشن میں منتقل کیا جسکے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی دارالحکومت صنعاء میں فرانس کے سفارتخانے کے قریب راکٹ حملے کیے گئے تھے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

عام طور پر ان حملوں کا الزام القاعدہ پر عائد کیا جاتا ہے جو یہاں سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024