• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہالی وڈ اسٹار کی طرح نظر آنے کی کوشش۔ سعودی خاتون کو طلاق

شائع January 31, 2014
اپنے شوہر کو رجھانے کے لیے پلاسٹک سرجری سے کم کارداشیان کے جیسا نظر آنے کی کوشش کا نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔ —. فائل فوٹو
اپنے شوہر کو رجھانے کے لیے پلاسٹک سرجری سے کم کارداشیان کے جیسا نظر آنے کی کوشش کا نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔ —. فائل فوٹو

سعودی عرب: کم کارداشیان کی دلکشی مشہور ہے، لیکن سب ہی اس کی طرح دکھائی دیں شاید ایسا ممکن نہیں۔ سعودی عرب میں ایک خاتون کے بارے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے خاوند کا دل لبھانے کے لیے مشہور زمانہ ٹی وی اسٹار کم کاردشیان کا ہمشکل بننے کی کوشش کی لیکن نتیجہ طلاق کی صورت میں نکلا۔

مذکورہ خاتون کے بقول انہیں شک تھا کہ اُن کے شوہر کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن وجمال کے بہت زیادہ گرویدہ ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی ٹی وی اسٹار کے جیسی نظرآنے کی پوری کوشش کریں گے، بلکہ اس سے زیادہ خوبصورتی حاصل کریں گے، چنانچہ انہوں نے پہلے اپنے ہئیراسٹائل کو تبدیل کیا اور پھر چہرے کی پلاسٹک سرجری کروالی۔

مذکورہ خاتون نے خاوند کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جتنے بھی جتن کرڈالے، لیکن اپنے مقصد میں انہیں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

سعودی اخبار ”صدا“جس کے صفحات پر یہ رپورٹ شایع ہوئی تھی، اس نے اپنی رپورٹ میں خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ اخبار کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ”میں نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے ٹی وی اسٹار کم کاردشیان کے جیسے نقش ونگار بنوانے کے علاوہ اس کی جیسی چال ڈھال کو بھی اپنانے کی کوشش کیتاکہ میرا شوہر مجھ میں زیادہ دلچسپی لے لیکن نتیجہ میری منشاء کے مطابق نہیں نکلا بلکہ میرے شوہر کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ کیا ہے ،اسے یہ بالکل پسند نہیں ہے۔اس کے بعد اس نے بحث شروع کردی۔پھر اس نے مجھے طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا اور کسی دوسری عورت سے نکاح کرلیا۔“

دوسری جانب حال ہی میں ماں بننے والی کم کاردشیان ہالی وڈ میں گفتگو کا موضوع بن گئی ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ماں بننے کے بعد ان کا وزن پچیس کلوگرام تک گھٹ چکا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

mujahid hussain Feb 03, 2014 09:21am
**please** send me important news update
mujahid hussain Feb 03, 2014 09:22am
please send me important updates related to news of pakisan i am very great full to you

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024