• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرم ایجنسی: بارودی سرنگ دھماکہ، ایک عورت ہلاک دو زخمی

شائع January 28, 2014
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے کرم میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں ایک عورت ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، پاک افغان سرحد سے قریب بالائی کرم کے علاقے سرسارنگ میں نا معلوم افراد نے سڑک کنارے بم نصب کیے تھے۔

منگل کو تین خواتین سڑک پر جا رہی تھیں کہ بم سے ٹکرانے پر وہ زوردار آواز کے ساتھ پھٹ گئے۔

واقعہ میں ایک عورت موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔

زخمی خواتین کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ افغان سرحد کے قریب واقع کرم ایجنسی وفاقی حکومت کے زیر انتظام سات قبائلی علاقوں میں سے ایک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024