پشاور: ہندو مندر کے باہر فائرنگ سے اہلکار ہلاک
پشاور: پاکستان شمال مشرقی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آج اتوار کے روز ایک ہندو مندر کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ کو دو نامعلوم نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد دونوں مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ واقعہ پشاور کے علاقے جھنڈا بازار کی حدود میں پیش آیا۔
ایک سینیئر پولیس اہلکار فیصل مختار نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا یہ بظاہر ایک شدت پسند حملہ لگتا ہے جس میں مسلح افراد نے مندر کے باہ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کریا۔
خیال رہے کہ پشاور شہر میں اس قسم کے واقعہ ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں جن میں سے کچھ کی زمہ داری طالبان نے قبول بھی کی ہے۔
یار رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پشاور میں ہی ایک چرچ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کریا تھا۔
اس تازہ واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔