• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک مہینے کے لیے پابندی

شائع January 26, 2014
پابندی کا اطلاق آج  رات بارہ بجے سے ہوگا، تاہم خواتین، بچوں اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔—فائل فوٹو۔
پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، تاہم خواتین، بچوں اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔—فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے ایک مہینے کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ شہر میں امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا، تاہم خواتین، بچوں اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ یار رہے اس سے قبل حکومت نے 12 ربیع الاول، عاشورہ اور نئے سال کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کا بھی نفاذ کیا تھا، حالیہ کچھ دنوں میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے قتل اور امن و امان کی خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

ان تازہ واقعات میں پولیس کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور گزشتہ روز بھی لانڈھی چھ نمبر میں ایک پولیس موبائل کو کیے گئے حملے میں چھ اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن بھی جاری ہے جس میں اب تک متعدد اہم شدت پسندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان سے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024