• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا، پرویزرشید

شائع January 25, 2014
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید۔ فائل فوٹو۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید۔ فائل فوٹو۔

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے واضح کیا ہے کہ عوام پر اپنا جبر کا نظام مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ حاصل کرنا حکومت کی پالیسی ہے اور اس ضمن میں پیشرفت جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہفتہ کو پرویز رشید نے لمز یونیورسٹی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو ختم کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف بھی حکومت کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پرویزرشید نے سابق صدر پرویزمشرف کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویزمشرف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں کمزور ہیں۔

اس سے پہلے ایک تقریب سے خطاب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بچوں کو خودکش جیکٹ کے بجائے پینٹ باکس دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ انہیں فن و ثقافت کی تربیت دینا چاہئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سینماؤں میں کمی اور مدرسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دہائیاں پہلے فحاشی کے نام پر فن کو ختم کردیا گیا۔

پرویزرشید نے کہا کہ ریاست نے ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی اسٹیٹ سے سوشل سیکیورٹی اسٹیٹ بننے جارہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kashif Bashir Jan 25, 2014 04:11pm
so, what was wrong in case of Musharaf (Lal Masjid) ?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024