• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے تین افراد ہلاک

شائع January 25, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کوئٹہ: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق کل بروز جمعہ چوبیس جنوری سے یہ کارروائی جاری تھی۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کی تلاشی کے دوران ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں موجود مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

مسلح افراد نے جب فرار ہونے کی کوشش کی تو جوابی کارروائی میں تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

مکان کی تلاشی پر دو کلاشنکوف، ایک پستول، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس مکان میں دیگر افراد بھی موجود تھا یہ یہ کہ سیکیورٹی فورسز نے کسی کو اپنی حراست میں بھی لیا ہے۔

بلوچستان ایک دہائی سے فرقہ وارنہ تشدد، بلوچ علیحدگی پسندوں اور نامعلوم عناصرکے حملوں کی گرفت میں ہے، فرقہ وارنہ بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے باعث بڑی تعداد میں لوگ کی جانیں ضایع ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024