• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

امریکا پاکستان کے پینتس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز فروری میں ادا کرے گا

شائع January 25, 2014
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو یقین دہانی کرائی کہ سیکریٹری دفاع نے اس کی منظوری پر دستخط کردیے ہیں۔ —۔ فائل فوٹو
امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو یقین دہانی کرائی کہ سیکریٹری دفاع نے اس کی منظوری پر دستخط کردیے ہیں۔ —۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کل بروز جمعہ چوبیس جنوری کو پاکستان کے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارکو آگاہ کیا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کی رقم پاکستان کو چھ فروری کو ادا کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سیکریٹری دفاع پہلے ہی اس ادائیگی کی اجازت کے لیے دستخط کرچکے ہیں اور کانگریس کو اس کے بارے میں مطلع کردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رچرڈ اولسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اکنامک ورکنگ گروپ کا اجلاس اپریل کے دوران واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔

امریکی سفیر اور وفاقی وزیرِ خزانہ نے اس کے علاوہ اسٹریٹیجک مذاکرات سے متعلق مختلف پہلؤوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا، یہ مذاکرات اگلے ہفتے واشنگٹن میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے رچرڈ اولسن کو مطلع کیا کہ پاکستان نے چھ ماہ کے اقتصادی اہداف حاصل کرلیے ہیں، جس کا اختتام دسمبر میں ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024