• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: اہلسنت والجماعت کے رہنما پر حملہ

شائع January 21, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی میں آج منگل کے روز نامعلوم افراد نے اہلسنت والجماعت کے رہنماء مولانا زرین پر حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لانڈھی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا زرین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ اہلسنت والجماعت نے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں پر متعدد بار حملے کیے گئے ہیں ۔

گزشتہ سال چھ دسمبر کو اہلسنت والجماعت پجناب کے رہنماء مولانا شمس الرحمان کو لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

حال ہی میں تین جنوری کو دارالحکومت میں اہلسنت و الجماعت کے اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل مفتی منیر معاویہ اور ان کے ساتھی قاری اسد محمود کو رہائشی علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024