• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ہندوستان: برہان الدین کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ سے 18 ہلاکتیں

شائع January 18, 2014
سیدنا برہان الدین کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد بھنڈی بازار میں داؤدي بوہرا برادری کی درگاہ میں دفن کیا جائے گا۔
سیدنا برہان الدین کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد بھنڈی بازار میں داؤدي بوہرا برادری کی درگاہ میں دفن کیا جائے گا۔

ممبئی: ہندوستان کے شہر ممبئی میں آج ہفتے کے روز بوہری جماعت کے روحانی پیشووا برہان الدین کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ سے کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستانی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب تدفین کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔ اس واقعہ میں تقریباً چالیس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔

سیدنا محمد برہان الدین کی تدفین کے لیے ان کی رہائش گاہ پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو گزشتہ روز ایک سو دو برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

برہان الدین جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی ایک سو تیسویں سالگرہ منائی تھی، جمعے کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سیدنا برہان الدین کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد بھنڈی بازار میں داؤدي بوہرا برادری کی درگاہ میں دفن کیا جائے گا۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور اس برادری کے لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔

برہان الدین نے لاکھوں عقیدت مندوں کے ساتھ اپنے بیٹے مفضل سیف الدین کو سوگوارچھوڑا ہے۔

ان کے انتقال کی خبر سننے کے بعد بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد مختلف شہروں کے جماعت خانوں میں جمع ہورہی ہے۔

وزیرِ اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے سیدنا برہان الدین کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024