• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سنندا پشکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل

شائع January 17, 2014
سنندا پشکر نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کا ایک پاکستانی صحافی کے ساتھ افیئر کا انکشاف کیا تھا—فائل فوٹو اے ایف پی۔
سنندا پشکر نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کا ایک پاکستانی صحافی کے ساتھ افیئر کا انکشاف کیا تھا—فائل فوٹو اے ایف پی۔

نئی دہلی: ہندوستان کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی بیگم سنندا پشکر کی لاش کو ان کے شوہر کے کہنے پر آج ہفتے کے روز پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سنندا پشکر گزشتہ رات پُر سرار طور پر دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے اس وقت مردہ حالت میں پائی گئی تھیں جب ان کے شوہر ششی تھرور کانگریس کے ایک اجلاس کے بعد ہوٹل واپس آئے تھے۔

خیال رہے کہ 52 سالہ سنندا پشکر نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کا ایک پاکستانی صحافی کے ساتھ افیئر کا انکشاف کیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے ہوٹل کے کمرے کو سیل کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

ششی تھرور کے سیکریٹری کے مطابق سنندا کی لاش جمعے کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت ملی جب ششی تھرور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد ہوٹل واپس آئے۔

سیکریٹری کے مطابق ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا اور ہوٹل کے عملے کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا۔

دوسری جانب ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کے بعد ششی تھرور کو گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کردیا گیا۔

تاہم بعد میں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا۔

ہندوستان کی میڈیا رپورٹس میں اس واقعہ کو خودکشی تصور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ششی تھرور اور سنندا پشکر کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی، تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے شوہر اور ایک پاکستانی خاتون صحافی کے درمیان تعلقات کا الزام عائد رہی تھیں اور میڈیا سے ایک بات چیت میں انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر ششی تھرور سے طلاق لینے والی ہیں۔

تاہم ٹوئٹر پر ان پیغامات کے بارے میں خود ششی تھرور نے کہا تھا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور وہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کر کے اکاؤنٹ بحال کریں گے۔

اس واقعہ سے ایک روز قبل ششی تھرور اور ان کی ہیلہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ دونوں بہت خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024