• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

دفتر خارجہ کی ہندوستانی آرمی چیف کے بیان کی مذمت

شائع January 16, 2014
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم. فائل فوٹو
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم. فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف بکرم سنگھ کی جانب سے جاری حالیہ بیان مایوس کن اور اشتعال انگیز ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستانی میڈیا کے مطابق جنرل سنگھ نے رواں ہفتے جاری ایک بیان میں پاکستان پر لائن آف کنٹرول پر دراندازی کا الزام عائد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا 'اگر ہمارے پڑوسی قوانین کی پاسداری کریں گے تو ہم بھی ان کی پیروی کریں گے۔ اگر قوانین کو توڑا جائے گا تو ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، ہم بھی انہیں توڑیں گے۔ ' تسنیم نے صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کی متنازع سرحد پر واقع لائن آف کنٹرول پر امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خارجہ امور اور قومی سلامتی پر وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز مراکش روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ القدس کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح ہے، سربراہی اجلاس میں فلسطین کی حمایت میں بات کریں گے، پاکستان چاہتا ہے آزاد فلسطینی ریاست کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو، ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت یروشلم ہو۔

تسنیم اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کی مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات جاری رکھنے کی مذمت کرتا ہے، قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024