• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

پشاور: مزار پر مسلح حملے میں دو افراد ہلاک

شائع January 10, 2014
رواں ہفتے اسی طرح کا واقع ساحلی شہر کراچی میں پیش آیا تھا جہاں ایک مزار کے قریب چھ افراد کا ہولناک قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد میں سے اکثریت کے گلے کاٹے گئے تھے۔ فائل فوٹو۔۔۔
رواں ہفتے اسی طرح کا واقع ساحلی شہر کراچی میں پیش آیا تھا جہاں ایک مزار کے قریب چھ افراد کا ہولناک قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد میں سے اکثریت کے گلے کاٹے گئے تھے۔ فائل فوٹو۔۔۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شمال مغرب میں ایک بزرگ صوفی کے مزار پر مسلح حملے میں دو متولی ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس کے عہدیدار اقبال خان نے بتایا کہ جمعہ کو صوبہ کے شمال مغربی شہر مردان میں غازی شاہ بابا کے مزار سے دو لاشیں بر آمد ہوئیں ہیں۔

مردان صوبائی دارالحکومت سے پچاس کلو میٹر دوری پر مشرق میں واقع ہے۔

رواں ہفتے اسی طرح کا واقع ساحلی شہر کراچی میں پیش آیا تھا جہاں ایک مزار کے قریب چھ افراد کا ہولناک قتل کیا گیا تھا۔ ان افراد میں سے اکثریت کے گلے کاٹے گئے تھے۔

خان کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کے تناظر میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

چیک پوسٹ حملہ

پشاور کے نواح میں متنی علاقے کے قریب بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں منظور شہید چیک پوسٹ پرعسکریت پسندوں نے مسلح حملہ کیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان پر فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادے میں کم از کم ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے جاری تھا۔

سیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025