• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دسمبر میں افغان طالبان نے ہیلی کاپٹر کو تباہ کیا تھا: امریکی حکام

شائع January 10, 2014
گزشتہ سال 17 دسمبر کو افغان صوبے زابل میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، لیکن ابتداء میں اس واقعہ کی درست وجہ معلوم نہیں ہوئی تھی۔
گزشتہ سال 17 دسمبر کو افغان صوبے زابل میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، لیکن ابتداء میں اس واقعہ کی درست وجہ معلوم نہیں ہوئی تھی۔

واشنگٹن: نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان کے جنوب میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان باغیوں نے گرا کر تباہ کیا تھا۔

اس واقعہ کو پہلے ایک حادثہ بتایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو افغان صوبے زابل میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، لیکن ابتداء میں اس واقعہ کی درست وجہ معلوم نہیں ہوئی تھی۔

نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی فورسز ایساف نے ایک ای میل میں خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سترہ دسمبر کو فوجیوں کے اہل خانہ کو ہلاک کرنے کی کارروائی طالبان کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلق تفتیش ابھی جاری ہے مکمل تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

امریکی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشن میں اس بات کو بھی دیکھا جارہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو اس وقت دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جب یہ نچلی پرواز کررہا تھا۔

اس واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024