• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

' تخلیقی کام پر یقین رکھتا ہوں'

شائع January 9, 2014
پاکستانی فلم میکر بلال لاشاری اور اداکار شمعون عباسی 'وار' مووی کے سیٹ پر موجود ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
پاکستانی فلم میکر بلال لاشاری اور اداکار شمعون عباسی 'وار' مووی کے سیٹ پر موجود ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

سپر ہٹ فلم' وار' کے ہدایت کار بلال لاشاری نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی منفرد اور تخلیقی کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

میں نے اپنی پہلی فلم 'وار 'میں بھی اپنی یہی تخلیقی صلاحیت اور جذبہ اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس فلم کے لیے چاہتوں کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے کام کو سراہا، حالانکہ فلم کے ریلیز ہونے میں توقع سے زیادہ وقت لگا کیونکہ ہم جھول سے پاک ایک بہترین فلم دینا چاہتے تھے۔

بلال کا کہنا تھا کہ مڈل ایسٹ میں بھی 'وار' کی کامیابی سے مسرت ہوئی، اب فلم کو برطانیہ میں بھی ریلیز کر رہے ہیں۔

بیرون ملک ہماری فلم کی پذیرائی سے پاکستانی فلمسازوں کو ایک نئی مارکیٹ مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو دنیا بھر میں منفرد مقام دلانے کے خواہشمند ہیں، جس کیلئے ان سمیت بہت سے پاکستانی نوجوان سرگرم ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024