• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سابقہ مس ورلڈ قتل

شائع January 8, 2014

دو ہزار چار میں عالمی مقابلۂ حسن جیت کر دنیا کی حسین ترین عورت کا ایوارڈ جیتنے والی وینزویلا کی مونیکا اسپیئر کو ان کے شوہر سمیت قتل کردیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ویلنسیا سے پورتو کابیلو جانے والے ہائی وے پر پیش آیا ہے اور پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعہ اس قت پیش آیا جب مونیکا اور ان کے شوہر گاڑی خراب ہوجانے کے باعث راستے میں رکے ہوئے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے سابق ملکۂ حسن شوہر سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

فائرنگ کے واقعے میں سابقہ مس ورلڈ کی 5 سالہ بیٹی بھی زخمی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت بہتر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ حملہ آور جوڑے کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہوں اور بات بگڑ گئی جس کے بعد انھوں نے مونیکا اور ان کے شوہر پر فائرنگ کر دی۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں قتل کے واقعات کی شرح دوسرے ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہے جبکہ ملک میں ڈکیتیوں اور اغوا برائے تاوان کے واقعات بھی عام ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024