• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

شاہد آفریدی کو آرمی چیف نے یادگاری شیلڈ سے نوازا

شائع January 8, 2014
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز راولپنڈی میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔
شاہد آفریدی نے گزشتہ روز راولپنڈی میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔

لاہور: فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز منگل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر میں 17 سال خدمات کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

شاہد آفریدی نے گزشتہ روز راولپنڈی میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں آفریدی نے یادگاری شیلڈ پر فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا ان کی آرمی چیف سے ملاقات بہت ہی اعزاز کی بات ہے، جس کے دوران جنرل راحیل شریف نے ان کے انٹرنیشنل کیرئیر میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔

خیال رہے کہ سترہ سالہ ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں شاہد آفریدی نے 373 میچز میں پاکستانی کی قیادت کی اور سات ہزار پانچ سو سولہ رنز سکور کیے۔

اس کے علاوہ انہوں 375 وکٹیں بھی لیں، جبکہ 70 ٹی ٹوینٹی میچز میں ایک ہزار چالیس رنز بنائے اور تقریباً 73 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی ٹیسٹ میچز میں بھی نمایاں رہے اور انہوں نے 27 میچوں میں شرکت کی اور مجموعی طور پر ایک ہزار سات سو سولہ رنز بنانے کے ساتھ 48 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

یہی نہیں بلکہ انہوں سری لنکا کے خلاف میچ میں سب سے تیز سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، جسے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن نے توڑ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024