• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوئر کرم ایجنسی میں دھماکہ۔ تین افراد زخمی

شائع January 7, 2014
یہ دھماکہ لوئر کرم ایجنسی کے سادہ بازار علاقے میں  سبزی مارکیٹ کے اندر کیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔ —. فائل فوٹو
یہ دھماکہ لوئر کرم ایجنسی کے سادہ بازار علاقے میں سبزی مارکیٹ کے اندر کیا گیا۔ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔ —. فائل فوٹو

کرم ایجنسی: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز منگل سات جنوری کو لوئر کرم کے قبائلی علاقے میں ایک دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ لوئر کرم ایجنسی کے سادہ بازار علاقے میں سبزی مارکیٹ کے اندر کیا گیا۔ جس کے بعد تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں یقین سے اب تک کچھ نہیں کہا جاسکا ہے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر مقامی لوگ پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

اس سے پہلے پچیس نومبر کو اپر کرم ایجنسی میں دو الگ الگ دھماکوں سے کم ازکم تین افراد جن میں دوس طالبعلم بھی شامل تھے، ہلاک ہوگئے تھے۔

کرم ایجنسی پاک افغان سرحد سے قریب واقع، فاٹا کے سات علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں قبائل قوانین نافذ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024