• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 4:37pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 4:43pm

ٹنڈوآدم میں فائرنگ، ایم کیو ایم کے سابق تعلقہ نائب ناظم ہلاک

شائع January 6, 2014
متحدہ کے حیدرآباد کے ارکان قومی اسمبلی راشد خلجی کے مطابق شاہد کو ٹنڈو آدم کے مرکزی بازار میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ہلاک کیا گیا—اے ایف پی فائل فوٹو۔
متحدہ کے حیدرآباد کے ارکان قومی اسمبلی راشد خلجی کے مطابق شاہد کو ٹنڈو آدم کے مرکزی بازار میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ہلاک کیا گیا—اے ایف پی فائل فوٹو۔

حیدر آباد: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈوآدم میں پیر کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق تعلقہ نائب ناظم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

پینتالیس سالہ شاہد شیخ کو واقعے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

متحدہ کے حیدرآباد کے ارکان قومی اسمبلی راشد خلجی کے مطابق شاہد کو ٹنڈو آدم کے مرکزی بازار میں ان کی رہائش گاہ کے قریب ہلاک کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق کاروبار سے وابستہ شاہد کا گھر جناح روڈ پر واقع بازار کے قریب ہے جسکے قریب واقعہ رونما ہوا۔

ایک اور ورژن کے مطابق وہ اپنی والدہ سے ملنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

پولیس ہلاک کرنے والوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔

شاہد 2005ء میں ضلع کے تعلقہ نائب ناظم منتخب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025