• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

الطاف حسین نے ' سندھ ون' اور ' سندھ ٹو' صوبے کی تجویز پیش کردی

شائع January 5, 2014 اپ ڈیٹ January 6, 2014
الطاف حسین، فائل تصویر
الطاف حسین، فائل تصویر

کراچی: اتوار کی شام کو ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے قائد الطاف حسین نے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ دیا لیکن اسی دوران انہوں نے کہا کہ اس سے سندھ کی وحدت برقرار رہے گی۔

کراچی میں الہ دین پارک سے متصل ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم چیف نے کہا،' اگر پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کو سندھ کی شہری آبادی قبول نہیں اور اسے ان کے حق نہیں دیئے جاتے تو ان کیلئے ایک الگ صوبہ بنادیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ اسطرح صوبہ سندھ ہی رہے گا لیکن تجویز پیش کی کہ ' سندھ ون اور سندھ ٹو کے نام سے ' اس کی تقسیم کردی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھا جائے اور خون ریزی سے بہتر ہے کہ بیٹھ کر بات چیت کرکے معاملات طے کئے جائیں۔

اپنے طویل خطاب میں انہوں نے شرکا کو روایتی انداز میں تین تک گنتی گن کر خاموش بھی کرایا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 05, 2014 10:11pm
سندھی‏ ‏بولنے‏ ‏والے‏ ‏مالک‏ ‏ھیں‏ ‏اور‏ ‏باقی‏ ‏اباد‏ ‏کار‏ ‏ھیں‏ ‏جنکو‏ ‏سندھ‏ ‏کی‏ ‏تقسیم‏ ‏کی‏ ‏بات‏ ‏کرنے‏ ‏کا‏ ‏‏ ‏کوئی‏ ‏حق‏ ‏نہیں‏ ‏بھائی‏ ‏اپنے‏ ‏بندے‏ ‏کے‏ ‏حمایت‏ ‏میں‏ ‏شوشے‏ ‏چھوڑ‏ ‏رھا‏ ‏ھے‏ ‏جنکو‏ ‏پچھلے‏ ‏مہینے‏ ‏بلا‏‏‏ ‏پکارا‏ ‏گيا‏ ‏تھا‏ ‏اور‏ ‏اجکل‏ ‏وہ‏ ‏بلا‏ ‏پھنس‏ ‏چگا‏ ‏ھے
Uddasi Sindhi Jan 06, 2014 11:06pm
@Israr Muhammad: jeay sindh sada jeay

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024