• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عراق: خود کش دھماکہ، 13 ہلاک

شائع January 2, 2014
بلادر میں ایک کار ڈیلر شپ کے قریب  خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
بلادر میں ایک کار ڈیلر شپ کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

بعقوبہ: عراقی شہر بعقوبہ کے قریب ایک خود کش دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق جمعرات کے روز بلادر میں ایک کار ڈیلر شپ کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ بغداد کے شمال میں بلادرز دھماکے میں تقریبا پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عراق میں حالیہ تشدد کی سطح دو ہزار آٹھ کے فرقہ وارانہ فسادات میں بھی نہیں دیکھی گئی۔ جب ملک فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جل رہا تھا۔

عراق میں بد امنی گزشتہ سال اپریل میں بغداد کے شمال میں سنی عرب کے احتجاجی کیمپ پر سیکورٹی فورسز کی دخل اندازی کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سیکورٹی اور طبی عملے کے اعداو شمار کی بنیاد پر مبنی رپورٹ اے ایف پی کے مطابق عراق میں گزشتہ سال تشدد کے نتیجے میں چھ ہزار تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024