• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

پاک - انڈیا میں جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

شائع January 1, 2014
ہندوستانی وزارت نے بدھ کو کہا کہ دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے. فائل فوٹو۔۔۔
ہندوستانی وزارت نے بدھ کو کہا کہ دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے. فائل فوٹو۔۔۔

نئی دہلی: دونوں پڑوسی ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1988 کے معاہدے کے تحت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔ اس معاہدے کی شرط کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد 1992 سے ہر نئے سال کے دن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

ہندوستانی وزارت نے بدھ کو کہا کہ دونوں ممالک کی جیلوں میں قید, قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے، تاہم وزارت نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی۔

دونوں ممالک سنجیدگی سے اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو 2008 میں ممبئی حملے کے بعد تناؤ کا شکار ہو گئے تھے۔ اس حملے میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہندوستان نے اس حملے کا الزام پاکستانی عسکریت پسندوں پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قیدیوں سے متعلق فہرستیں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں اس وقت 281 ہندوستانی قیدی موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024