• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ودیا بالن کی سالگرہ

شائع January 1, 2014
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کی صف اوّل کی اداکار ودیا بالن آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

یکم جنوری1978کو ہندوستانی ریاست کیرالہ کے قصبے اوٹاپالم میں پیدا ہونے والی ودیا نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔

فلمی دنیا میں ودیا کی آمد بنگالی فلم 'بھالو تھیکو'سے ہوئی جبکہ بولی وڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو2005میں فلم' پری نیتا' کے ذریعے کیا۔

اس کے بعد ودیا بالن نےہئے بے بی، سلامِ عشق، گرو، بھول بھلیاں، اِکلویا، لگے رہو منا بھائی، پا، عشقیہ، نو ون کلڈ جیسیکا جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز سمیٹے۔

ودیا بالن کی فلم 'دی ڈرٹی پکچرز'جس میں سلک سمیتھا کا کردار نبھاتی ودیا کی بے مثال اداکاری کو بے حد پذیرائی ملی اور انہوں نے بہترین اداکار کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اداکار کی ایک فلم 'کہانی' جس نے ناصرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ پے درپے دو کامیاب فلموں نے انہیں بولی وڈ کی صف اوّل کی ہیروئن بنادیا۔

دو ہزار بارہ میں ودیا بالن نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا اور اپنے بوائے فرینڈ سدھارت رائے کپور کے ساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئیں۔

سال 2013 میں ودیا کی کوئی فلم خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی تاہم اس سال ان کی کئی فلمیں ریلیز ہوں گی جن سے ودیا کو بہت توقعات ہیں، شادی کے سائیڈ ایفکٹس، بامبے جاسوس اور ہماری ادھوری کہانی، ودیا کی آنے والی فلمیں ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

انور امجد Jan 02, 2014 12:11am
ایک سنجیدہ اخبار میں بالی وڈ اداکاروں کی سالگرہ کی خبریں دینا غلط ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024