• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راولپنڈی: گیس لیکیج اور سیلنڈر دھماکہ، دس افراد زخمی

شائع December 31, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گیس لیکیج اور ایک گیس سلینڈر کے دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پہلا واقعہ شہر کے علاقے غریب آباد میں پیش آیا، جہاں ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے مکان میں موجود پانچوں افراد جھلس گئے۔

واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک شخص اور ان کی اہلیہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس کے بعد راولپنڈی کے ہی ایک اور علاقے رحمت آباد میں واقع ایک مکان میں گیس سیلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا، جس کے نتجیے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں دو خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ہر سال موسمِ سرما میں اس قسم کے حادثات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جن میں زیادہ گیس ہیٹرز میں لیکیج کے باعث رونما ہوتے ہیں۔

منگل کی صبح راولپنڈی میں رونما ہونے والا حادثہ اس دوران پیش آیا ہے جب گزشتہ کئی روز سے ملک کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور اس موسم زیادہ تر لوگ سردی سے محفوظ رہنے کے لیے گیس ہیٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024