• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فوج، عوام پر حملے برداشت نہیں کریں گے، نواز

شائع December 30, 2013
انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا مسودہ قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ نواز شریف فائل فوٹو۔۔۔
انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا مسودہ قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ نواز شریف فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ فوج اور عوام پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیکورٹی صورتحال پر اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قانون سازی، کراچی اور فاٹا میں جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی و دیگر سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد دہشتگردی سے متعلق زیر التوا مسودہ قانون کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

نوازشریف نے کہا کہ سویلین اور آرمڈ فورسز پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے انہوں نے اعلٰی سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی کہ دہشت گردی کے حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024