• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چارسدہ میں بم دھماکہ: ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

شائع December 30, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے متصل چارسدہ روڈ پر آج پیر کے روز ہوئے دھماکے میں ایک خاتون اور بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سرڈھیری کے علاقے میں وردگ روڈ پر نامعلوم شرپسندوں نے ایک مکان کے باہر بم نصب کیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق دھماکے سے قریب واقع ایک مکان زمیں بوس ہوگیا جس سے وہاں موجود ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوئے۔

واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

اس واقعہ کی ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ پشاور شہر اور اس کے مضافات گزشتہ کئی سالوں سے شدت پسند کارروائیوں کی لپیٹ میں ہیں، جہاں خودکش حملہ کے علاوہ فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات میں ناصرف عام شہریوں، بلکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024