• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے راکٹ حملہ، ایک شخص ہلاک

شائع December 28, 2013
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور: باجوڑ ایجنسی کے گاؤں ہاشم میں افغانستان سے فائر کیے گئے میزائل حملے میں کم از کم ایک شہری ہلاک ہو گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک آفیشل کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل میں واقع ہیڈ کوارٹر نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل افغانستان کے صوبہ ننگر ہار سے فائر کیے گئے جو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل چرمنگ میں واقع گاؤں ہاشم میں گرے۔

آفیشل کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے پاکستان میں وقفے وقفے سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے جس میں سے ایک رہائشی علاقے میں گرا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025