• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پاکستان سے اغوا امریکی کنٹریکٹرکی اوباما سے مدد کی اپیل

شائع December 26, 2013
ویڈیو القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشہاب کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔
ویڈیو القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشہاب کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان سے اغوا کیے گئے امریکی کنٹریکٹر وارن وائنسٹین کی ایک نئی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صدر بارک اوباما سے رہائی کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کو خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو موصول ہونے والی پندرہ منٹ کی ویڈیو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے آپ کو قیدی محسوس کر رہے ہیں۔

وائنسٹین امریکی کمپنی جے ای آسٹن ایسوسی ایٹس کے پاکستان میں ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ یہ فرم امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کو معاونت اور مدد فراہم کرتی ہے۔

امریکی کنٹریکٹر وارن وائن سٹین کو دو ہزار گیارہ میں لاہور میں ان کے گھر سے القاعدہ نے اغوا کیا تھا۔

ان کی تازہ ویڈیو اور ایک مبینہ طور پر ان کی جانب سے لکھا ہوا ایک خط گمنام بھیجنے والے سے رپورٹروں کو موصول ہوئے ہیں۔

ویڈیو القاعدہ کی ذیلی تنظیم الشہاب کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024