• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ پر فرد جرم عائد

شائع December 26, 2013
لیاری کے سابق یونین کونسلر شاہجہاں ان دنوں جیل میں ہیں جہاں ان سمیت پیپلز امن کمیٹی کے رہنماؤں پر تیس سے زائد مقدمات قائم ہیں،، فائل فوٹو بشکریہ  قومی اسمبلی ویب سائٹ۔۔۔۔
لیاری کے سابق یونین کونسلر شاہجہاں ان دنوں جیل میں ہیں جہاں ان سمیت پیپلز امن کمیٹی کے رہنماؤں پر تیس سے زائد مقدمات قائم ہیں،، فائل فوٹو بشکریہ قومی اسمبلی ویب سائٹ۔۔۔۔

کراچی: کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں لیاری سے منتخب پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ سمیت قتل میں ملوث دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ارشد پپو، بھائی یاسر عرفات اور ان کے ساتھی جمعہ شیر کو کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ، ان کے بھائی زبیر بلوچ اور دیگر مبینہ ملزمان نے سولہ مارچ کو قتل کر دیا تھا۔

لیاری کے سابق یونین کونسلر شاہجہاں ان دنوں جیل میں ہیں جہاں ان سمیت پیپلز امن کمیٹی کے رہنماؤں پر تیس سے زائد مقدمات قائم ہیں، ان پر گزشتہ سال اپریل اور مئی میں لیاری میں رینجرز آپریشن کے دوران مبینہ حملے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی ہلاکت اور انہیں زخمی کرنے کا الزام ہے۔

ارشد پپو کے بیٹے نے ایف آئی آر میں نامزد عزیر جان بلوچ ان کے بھائی عزیر بلوچ، نور محمد الیاس بابا لاڈلہ ان کے بھائی زاہد لاڈلہ، آصف، فیصل پٹھان، اور زاکر دادا کو شناخت کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ تھانہ بغدادی کے سابق ایس ایچ او بھی ارشد پپو قتل کیس میں مطلوب تھے جنہیں پولیس اور رینجرز کے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ارشد پپو پر شہر کے مختلف تھانوں میں قتل، اغوا، اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ، اور بھتہ خوری سمیت تقریبا ساٹھ مقدمات درج تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024