• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: فائرنگ سے نون لیگ کے عہدیدار سمیت تین ہلاک

شائع December 26, 2013
شہر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں بھی جاری ہیں اور حالیہ کارروائیوں میں آج لیاقت آباد اور کورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپہ مار کر مزید پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں بلدیاتی انتخابات میں حصّہ لینے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔ —فائل فوٹو۔
شہر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں بھی جاری ہیں اور حالیہ کارروائیوں میں آج لیاقت آباد اور کورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپہ مار کر مزید پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں بلدیاتی انتخابات میں حصّہ لینے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔ —فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج جمعرات کے روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون ایک عہدیدار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کا ایک واقعہ شہر کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ نون کے ایک علاقائی عہدیدار عبدالحمید کو ہلاک کردیا۔ وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔

لیاری کے علاقے میران ناکہ اور چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگی، جبکہ اس ہی طرح نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص تاج الدین اسپتال میں دوران دم توڑ گیا۔

دوسری جانب شہر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں بھی جاری ہیں اور حالیہ کارروائیوں میں آج لیاقت آباد اور کورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپہ مار کر مزید پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں بلدیاتی انتخابات میں حصّہ لینے والے امیدوار بھی شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان نیو کراچی صنعتی ایریا سے پکڑے گئے جن کے پاس سے اسحلہ بھی برآمد ہوا۔

ان افراد کے بارے میں ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی ڈیڑھ سو سے زائد واداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز متعدد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر چکی ہے جو مختلف جرائم میں ملوث تھے۔

تاہم کراچی میں حکومت کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کے آغاز کے باوجود شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہو سکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024