• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رینجرز اور بی ایس ایف کا سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

شائع December 26, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: پنجاب رینجرز اور انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام کا ششماہی اجلاس گزشتہ روز بدھ کو دوسرے دن بھی رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں جاری رہا۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان تقریباً ڈیرھ سال بعد ملاقات ہوئی جس میں بی ایس ایف کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور سرحد کے کنارے آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں، ناداستہ طور پر سرحد عبور کرنے والے افراد جیسے معاملات کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان رینجرز (پنجاب) کے ڈائریکٹر جنرل میجر طاہر جاوید خان نے بی ایس ایف کے ڈائریکٹر سبھاش جوشی کے ساتھ ملاقات میں گزشتہ 18 مہینوں سے ہندوستان کی طرف سے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے کو اٹھایا۔

اس دوران دونوں فریقین نے اس قسم کے واقعات کو روکنے پر اتفاق کیا۔

اس اجلاس میں پانچ بریگیڈیئرز سمیت سندھ رینجرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے علاوہ بی ایس ایف کے تین انسپکٹر جنرل نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کا 13 رُکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے رواں ہفتے پیر کو لاہور آیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ملاقات میں کئی اور معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں بی ایس ایف کی طرف سے سرحد پر دفاعی سے متعلق غیر قانونی تعمیرات، غلطی سے سرحد پار کرنے جیسے واقعات کو روکنا اور ہندوستانی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور واپسی کے طریقہ کار شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ششماہی اجلاس 28 دسمبر تک جاری رہے گا، جس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024