• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیطانِ بزرگ اور مونگ پھلی کے دانے

شائع December 24, 2013
آج ہمارے حکمران اور سیاست دان یہ کہتے نہیں تھکتے کہ "یہ ہماری جنگ نہیں"  لیکن کاش جب ہم سی آئی اے سے قرآن چھپوا کر افغان جہاد میں برکت ڈال رہے تھے تب کوئی منور حسن بول پڑتا کہ قرآن کو اس جنگ میں مت گھسیٹو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں۔  کاش جب کابل کو کھنڈر اور افغانستان کو قبرستان میں تبدیل کیا جارہا تھا تب کوئی عمران خان سڑکوں پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتا اور کہتا کہ اس جنگ میں مت کُودو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں اور کاش جب طالبان افغانستان کے درختوں، کھمبوں اور چوراہوں پر انسانی لاشیں لٹکا رہے تھے تب کوئی چوہدری نثار کہی
آج ہمارے حکمران اور سیاست دان یہ کہتے نہیں تھکتے کہ "یہ ہماری جنگ نہیں" لیکن کاش جب ہم سی آئی اے سے قرآن چھپوا کر افغان جہاد میں برکت ڈال رہے تھے تب کوئی منور حسن بول پڑتا کہ قرآن کو اس جنگ میں مت گھسیٹو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں۔ کاش جب کابل کو کھنڈر اور افغانستان کو قبرستان میں تبدیل کیا جارہا تھا تب کوئی عمران خان سڑکوں پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتا اور کہتا کہ اس جنگ میں مت کُودو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں اور کاش جب طالبان افغانستان کے درختوں، کھمبوں اور چوراہوں پر انسانی لاشیں لٹکا رہے تھے تب کوئی چوہدری نثار کہی

5 جولائی 1977 کو جب جنرل ضیاءالحق نے ایک فوجی اقدام کے زریعے منتخب پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تو اکثر لوگ اس بات سے بے خبر تھے کہ پڑوسی ملک افغانستان میں بھی تبدیلی کا ایک بڑا لاوا پھٹنے کے قریب تھا۔

27 اپریل 1978 کے دن جب افغانستان میں سردار داؤد کی حکومت کا تختہ الٹا گیا اور حزب دیموکراتیک خلق افغانستان (PDPA) کے رہنماء نور محمد ترہ کئی نئی کیمونسٹ حکومت کے پہلے سربراہ منتخب ہوئے تو پاکستان میں ضیائی مارشل لاء کے نفاز کو محض 9 مہینے ہوئے تھے۔

اور جب 11 فروری 1979 کو شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی حکومت برطرف کی گئی اور آیت اللہ خمینی اسلامی انقلاب کے نعرے کے ساتھ وارد تہران ہوئے تو افغانستان میں کمیونسٹ حکومت کے قیام کو صرف 10 مہینے ہوچکے تھے۔

ڈیڑھ سال کے انتہائی مختصر عرصے میں رونما ہونے والی ان تبدلیوں کو اکثر لوگ شاید محض اتفاق قرار دیں لیکن سازشی تھیوری پر یقین رکھنے والے لوگ خطے میں رونما ہونے والے ان پے درپے واقعات کو ایک حسین اتفاق سمجھنے پر ہرگز تیار نہیں بلکہ وہ انہیں پہلے سے طے شدہ منصوبوں کا حصہ سمجھتے ہیں۔

ان لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تبدیلیاں دراصل شطرنج کے اس کھیل کا حصہ تھیں جسے دو عالمی طاقتیں مل کر کھیل رہی تھیں جب کہ جنرل ضیاء اور افغانستان کے کیمونسٹ حکمران تو شطرنج کی اس بازی کے محض مہرے تھے جو وقت آنے پر بڑی بے دردی سے قربان کردئے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جمہوری اسلامی ایران جسکا سب سے پسندیدہ نعرہ "امریکہ مردہ باد" تھا، جس کی نظر میں امریکہ یعنی "طاغوت" پر تبرّا بھیجنا احسن ترین کاموں میں سے ایک تھا اور جو "لا شرقی لا غربی" کے نعرے کو اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کا اہم جزو سمجھتا تھا زیادہ دیر اپنے آپ کو اس بین الاقوامی کھیل سے علیحدہ نہ رکھ سکا اور "شیطان بزرگ" امریکہ کی خواہشات کے عین مطابق ایک مہرے کی حیثیت سے میدان میں کود پڑا۔

جس طرح ضیاءالحق نے "اسلام کو بچانے اور سرخ سیلاب کی راہ میں بند باندھنے" کا نعرہ مستانہ بلند کرکے پورے ملک کو جہاد کے نام پر امریکی مفادات کی جنگ میں جھونک دیا، بالکل اسی طرح ایران نے بھی افغانستان میں اپنے منظور نظر گروہوں کو سوویت فوجوں کے خلاف جہاد پر اُکسا کر بالواسطہ امریکیوں کو مدد فراہم کی۔

افغان جہاد میں ایران کی شرکت امریکہ کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں تھی جو ایک طرف تو شدت سے "مرگ بر آمریکا" کے نعرے لگا رہا تھا جبکہ دوسری طرف سوویت یونین کے خلاف جہاد میں مصروف گروہوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرکے امریکی مفادات کی تکمیل میں مصروف تھا۔

یہ بات تو طے ہے کہ جنرل ضیاء اپنی جہادی خدمات کے عوض امریکہ سے سالانہ اربوں ڈالر تنخواہ وصول کرتے تھے جسے وہ "مونگ پھلی کے دانوں" سے تشبیہہ دیتے تھے۔ اس تنخواہ کی ادائیگی عرب ملکوں کے ذمے تھی اور یہی عرب ممالک اس جہاد کے زیادہ تر اخراجات اٹھانے کے بھی پابند تھے۔

سابق امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن افغان جہاد سے متعلق امریکی کردار کا برملا اعتراف کر تے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ "ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ آج ہم جن کے خلاف لڑ رہے ہیں، بیس سال پہلے ہم نے ہی ان کی فنڈنگ کی تھی۔ یہ کام ہم نے اس لئے انجام دیا کیوں کہ تب ہم سوویت یونین کے خلاف نبرد آزما تھے جس نے افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ وسط ایشیا پر کنٹرول حاصل کرے لہٰذا ہم نے اپنے کام کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں ریگن انتظامیہ نے کانگریس سے مشورہ کیا جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے چلیں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ ڈیل کرتے ہیں اور سعودی عرب اور دیگر ممالک سے مجاہدین بھرتی کرواتے ہیں جو اپنا وہابی برانڈ اسلام وہاں لے کر آئیں تاکہ سوویت یونین کا مقابلہ کیا جا سکے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ سوویت یونین کو شکست ہوگئی اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جو بالآخر اس کے ٹوٹنے کا باعث بنا۔ آج ہم جو کچھ کاٹ رہے ہیں یہ اسی فصل کا ثمر ہے جو ہم نے بویا تھا" ۔

مونگ پھلی کے دانوں کے عوض سوویت یونین کے خلاف اس امریکی جہاد میں ہمارا کیا کردار رہا؟

اس بارے میں آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر اور افغان جہاد کے روح رواں بریگیڈئر محمد یوسف اپنی کتاب شکست روس (The Bear Trap) میں لکھتے ہیں؛

"اگرچہ ولیم کیسی(سی آئی اے چیف) نے اس بات کی تجویز دی تھی کہ (وسط ایشیائی ریاستوں میں) ایسی پروپیگنڈہ کتابیں بھیجی جائیں جن میں ازبکوں پر کئے گئے روسی مظالم کا ذکر ہو لیکن میرا اصرار تھا کہ روسی اور ازبکی ترجمے والے قرآن مجید بھیجنا ذیادہ بہتر ہوگا۔ نتیجتاَ پہلی کھیپ میں سی آئی اے نے ہمارے لئے قرآن مجید کے دس ہزار نسخوں کا بندوبست کیا جو ان علاقوں میں بھیج دیے گئے۔

1988 میں ہم نے ایک بار پھر سی آئی اے سے قرآن مجید کے مذید نسخوں کا مطالبہ کیا جو ہمیں مہیا کردیے گئے۔ حالات غیر متوقع طور پر امید افزا تھے۔ کثیر تعداد میں جوشیلے نوجوانوں نے ہم سے ہتھیار بھی طلب کئے اور اپنے علاقوں میں فی الفور جہاد شروع کرنے کی اجازت مانگی جبکہ کئی جوانوں نے مجاہدین کے ساتھ مل کر افغانستان میں جہاد پر آمادگی بھی ظاہر کردی" ٭صفحہ 264-257

افغان امریکی جہاد میں پاکستان کے کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بریگیڈیر یوسف نے اپنی مذکورہ کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ؛

"1981 سے 1984 تک ہم باقاعدہ پاکستانی افواج کو افغانستان بھیجا کرتے تھے۔ میں بڑے وثوق سے یہ بات اس لئے کہہ رہا ہوں کیوں کہ انہیں میں خود منتخب کرتا اور بھیجنے سے پہلے انہیں ان کا کام تفصیل سے سمجھا دیتا تھا۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ وہ جاسوسی کی غرض سے نہیں جاتے تھے بلکہ وہ پاکستان کے باقاعدہ فوجی تھے۔ جو اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ جہاد میں عملی حصہ لیتے تھے۔ یہ لوگ مجاہدین کو پیشہ ورانہ رائے دیتے اور ان کے مشیر کے طور پر کام کرتے۔ تیل کی پائپ لائنوں کو اڑانا، ہوائی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کرنا اور گھات لگا کر حملہ کرنا ان کے مخصوص کام تھے۔ عام طور پر ہماری ٹیم میں ایک آفیسر ایک جونئیر کمیشنڈ آفیسر اور ایک نان کمیشنڈ آفیسر شامل ہوتا۔ ان میں سے کسی ایک کا پشتو زبان پر عبور رکھنا لازمی ہوتا تھا۔ میں ٹیم کے ہر رکن کو تاکید کرتا کہ انہیں کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں ہونا۔ ہماری ٹیم کے لوگ دوران تربیت داڑھی رکھ لیتے اور انہی کی طرح لباس پہنتے تاکہ ان کی پہچان نہ ہو"۔ ٭ صفحہ 157-159

اس 'مقدّس' جہاد کو کامیاب بنانے کی خاطر جہاں امریکہ نے پاکستان، عرب ممالک اور اپنے دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر افغانستان کے سنّی جہادی گروپوں پر مشتمل سات جماعتی اتحاد تشکیل دیا وہاں ایران نے شیعہ گروہوں پر مشتمل آٹھ جماعتی اتحاد کو میدان میں اُتارا جنہوں نے جہاد اور آپس کی خانہ جنگیوں میں کابل کو کھنڈر اورافغانستان کو قبرستان میں تبدیل کرکے رکھ دیا ۔ یہ بات لوگوں کے لئے ہمیشہ حیرت کا باعث بنی رہی کہ بظاہر خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا دشمن ایران اپنے ہی خرچے پر امریکی مفادات پر مبنی اس جہادی کھیل میں کیوں کود پڑا ؟

سوویت یونین کو شکست سے دوچار کرنے کا خیال اتنا سحر انگیز اور کانوں میں رس گھولنے والا تھا کہ پاکستان اور ایران اس بات کا اندازہ بھی نہیں لگا سکے کہ ایک عالمی طاقت کی شکست و ریخت میں کرائے کے فوجیوں کا کردار ادا کرکے انہوں نے خطے کے عوام کو کن اندوہناک مشکلات سے دوچار کردیا ہے.

شطرنج کی اس بساط پر لاکھوں پیادوں کے علاوہ اپنے کچھ اہم مہروں کی قربانی دینے اور "قطبی ریچھ" یعنی سوویت یونین کو شہہ مات دینے کے بعد امریکہ تو ہاتھ جھاڑ کے چلا گیا لیکن اس سے عالمی طاقت کے توازن میں جو بگاڑ پیدا ہوا یہ اسی کا ہی نتیجہ ہے کہ آج دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کسی جنگلی سانڈ کی طرح جس طرف چاہے منہ اُٹھا کے سرپٹ دوڑ پڑتا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو پیروں تلے روندتا چلا جاتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ امریکی مفادات کی لڑائی میں کود کر پاکستان اور ایران نے کیا حاصل کیا؟

سوائے اس کے کہ پورے خطے کو فرقہ وارانہ اور عرب عجم پراکسی جنگ کی بھٹی میں جھونک کر رکھ دیا۔ تیل کی دولت سے مالامال ایران امریکہ کی عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو سنبھالنے میں کامیاب رہا لیکن ہم خطے میں جہاد کے نام پر بھڑکائی گئی آگ سے اپنا دامن نہ بچا سکے اور ہماری بے وقوفیوں کے باعث پورا ملک جہاد کی ایک نرسری میں تبدیل ہوکے رہ گیا۔

افغانستان کو اپنا پانچواں صوبہ بنانے اور وسط ایشیائی ریاستوں پر اپنا تسلط جمانے کی خاطر ہم نے ایک کے بعد ایک ناکام تجربے کئے. افغانستان میں اپنی من پسند حکومت بنانے کی خاطر کبھی ہم نے اسلام آباد میں مجاہدین کی محفل سجائی تو کبھی پشاور میں جہادی رہنماوں کا میلہ لگایا، کبھی قرآن پر ہاتھ رکھوا کر ان سے وفاداری کے وعدے لئے تو کبھی خانہ کعبہ میں لے جاکر ان سے تابعداری کا حلف لیا.

جب کابل پر قبضے کے لئے یہ مجاہدین ایک دوسرے کے گلے کاٹنے میں مصروف تھے تب ہم نے طالبان کے نام سے ایک نئی فورس تشکیل دی تاکہ آئے روز کے جھنجٹ سے جان چھوٹے۔

طالبان نے افغانستان میں کیا گل کھلائے اور وہاں سے پسپا ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان کی کیا درگت بنائی اس پر بات کرنے کی ضرورت اس لئے نہیں کیوں کہ یہ ماضی کی کوئی بُھولی داستان نہیں بلکہ حال کا قصہ ہے جسے ہم آئے روز سنتے رہتے ہیں۔

آج ہمارے حکمران اور سیاست دان یہ کہتے نہیں تھکتے کہ "یہ ہماری جنگ نہیں" لیکن کاش جب ہم سی آئی اے سے قرآن چھپوا کر افغان جہاد میں برکت ڈال رہے تھے تب کوئی منور حسن بول پڑتا کہ قرآن کو اس جنگ میں مت گھسیٹو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں۔

کاش جب کابل کو کھنڈر اور افغانستان کو قبرستان میں تبدیل کیا جارہا تھا تب کوئی عمران خان سڑکوں پر دھرنا دے کر بیٹھ جاتا اور کہتا کہ اس جنگ میں مت کُودو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں اور کاش جب طالبان افغانستان کے درختوں، کھمبوں اور چوراہوں پر انسانی لاشیں لٹکا رہے تھے تب کوئی چوہدری نثار کہیں سے نمودار ہوتا اور چیخ چیخ کر کہتا کہ اس جنگ سے دور رہو کیوں کہ یہ ہماری جنگ نہیں ۔۔۔

اگر ایسا ہوتا تو آج ہمیں یقیناً یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔ لیکن تب ہم گرم اور خستہ مونگ پھلیوں کا مزہ اُٹھانے میں مصروف تھے۔

حسن رضا چنگیزی
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (7) بند ہیں

Salim Haidrani Dec 25, 2013 01:21am
Great Satan and Penuts is a historical analysis of our Cold War history in which Pakistan and Iran, together strengthened the hands of CIA against Russian led Afghanistan. Both countries played a dirty role to please the America but the USA was not interested what Pakistand and Iran did because it was a Cold War policy to win against the progressive forces of the world. USA left Afghanistan after destroying the Najib Ullah government. But Pakistan and Iran still remain the victims of Cold War.
Ihsan Haqqani Dec 25, 2013 11:00pm
The Author is missing a great fact of Russian presence in Afghanistan and its designs for Pakistan but needless to discuss.
Pakistani Dec 26, 2013 03:29am
Imran Khan k khilaf likhna aj kal aik asan shuhrat ka tareeka bana howa hai. Jesey kuch likhna nai ata wo Imran Khan k khilaf likh leta hai. pehly banda apney gireban main jhank ley pher Imran Khan k barey main bhonkna shuru kare.
F. Khan Dec 26, 2013 02:25pm
@Ihsan Haqqani: Please see this article and decide whose presence started first: http://www.globalresearch.ca/articles/BRZ110A.html
Ali Khan Dec 26, 2013 04:58pm
American Jihad ki aad mai laakho logo ka nahaq khoon bahaya gaya.Yeh Mazmoon hamare maazi ki ghalatiyo or hamaqaton ka aayina hai jiss se sabaq seekhna chahiye . Albatta moti aqal walay shayad iss mazmoon ko na samajh sakay.
Asif Dec 26, 2013 06:31pm
All the scenario was based to destroy the Pan-Islamic Vision of Afghanistan and Pakistan. Now this is our responsibility to change present radicalized ideology and never be the part of international Politics.
maskk Dec 27, 2013 12:17am
@Pakistani: You are right. Uss waqt tou Imran Khan Mulk k liye khel rahe thay.... who tou siyasat mein aaye hi inn naa-samaj siyasat-daanon ki wajah say aaye hain.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024