• KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm
  • KHI: Maghrib 6:46pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:18pm Isha 7:40pm
  • ISB: Maghrib 6:24pm Isha 7:48pm

سوان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

شائع December 22, 2013
چونتیس سالہ سوان ساٹھ ٹیسٹ میچوں میں دو سو ساٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔— اے پی فوٹو
چونتیس سالہ سوان ساٹھ ٹیسٹ میچوں میں دو سو ساٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔— اے پی فوٹو

ملبورن:انگلینڈ کے آف سپنر گریم سوان نے تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

یہ بات انگلینڈ ٹیم کے حکام نے ملبورن میں اتوار کے روز بتائی۔

چونتیس سالہ سوان کی حالیہ ایشز سیریز میں کارکردگی مایوس کن رہی اور انہوں نے تین میچوں میں 80.00کی اوسط صرف سات وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کو اس سیریز میں شکست ہو چکی ہے اور سوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیریز کے بقیہ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

سوان نے ایک جاری بیان میں کہا کہ وہ کافی غور وخوض کے بعد محسوس کرتے ہیں کہ اپنے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کیریئر کو ختم کرنے کا یہ درست موقع ہے۔

سوان نے مزید کہا 'انتہائی سوچ بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کیریئر کو خیرباد کہہ دوں'۔

'یہ فیصلہ میرے لئے انتہائی مشکل تھا کیونکہ انگلینڈ ٹیم میرے لئے پچھلے کئی سالوں سے ایک خاندان کی طرح ہے'۔

آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشز سیریز کے درمیان ہی انگلش ٹیم کو چھوڑنے والے سوان دوسرے کھلاڑی ہیں۔

برسبین کے پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد جانتھن ٹراٹ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیم چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے تھے۔

سوان نے اپنے کیریئر کا آغاز دو ہزار آٹھ میں انڈیا کے خلاف چنائی میں ٹیسٹ سے کیا تھا۔

انہوں نے اپنے پانچ سالہ مختصر کیریئر میں ساٹھ ٹیسٹ میچوں میں 255 جبکہ 79 ون ڈے میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کیں۔

برطانوی اخبار 'دی سن' میں اپنے ہفتہ وار کالم میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'کہا جاتا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود بخود پتا چل جاتا ہے کہ ریٹائر ہونے کا صحیح وقت کیا ہے اور مجھے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایسا ہی محسوس ہوا'۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ ایشز سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا گئے تو انہیں یوں لگا یہ ان کی آخری سیریز ہے اور ایسا ہی ہوا۔

'اب چونکہ ہم یہ سیریز جیت نہیں سکتے اس لئے میں نے اپنا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دو میچ قبل ہی کر لیا ہے'۔

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل وان نے کہا ہے کہ سوان نے جلد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، ان کو پرفارم کرتے دیکھنے میں بہت مزہ آتا تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوان بہترین فنگر سپنر تھے اور ان کا شمار انگلینڈ کے بہترین کھلاڑیوں میں کیا جائے گا۔

وان نے کہا کہ انگلینڈ کو سوان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025