• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

بنگلہ دیش: متنازعہ عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

شائع December 20, 2013
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، فائل فوٹو۔۔۔
بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد، فائل فوٹو۔۔۔
دوسری جانب یورپی یونین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ حزب اختلاف کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلہ کی وجہ سے مبصروں کو بھیجنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
دوسری جانب یورپی یونین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ حزب اختلاف کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلہ کی وجہ سے مبصروں کو بھیجنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ 5 جنوری کو ہونے والے متازعہ عام انتخابات میں مہلک فسادات کے پیش نظر آئندہ ہفتہ ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجیوں کو پہلے ہی ملک بھر میں سورش زدہ علاقوں میں تعینات کیا جا چکا ہے لیکن سرکاری طور پر تعیناتی 26 دسمبر سے شروع کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر قاضی رقیب الدین احمد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ فوج کو تمام ملک میں 26 دسمبر اور 9 جنوری کے درمیان تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے فوجیوں کی تعینات کیا جائے گا تاہم مقامی میڈیا نے پچاس ہزارسپاہیوں کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کے درمیان انتخابات کے معاملے پر شدید اختلافات اور تناؤ موجود ہیں جبکہ اپوزیشن نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔ حکومت کا اصرار ہے کہ الیکشنز ہوں گے اور عوام اس میں حصہ لیں۔

بنگلہ دیش کی حزب اختلاف کی اہم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اس کے اتحادی اکتوبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا اصولی مؤقف ہے کہ الیکشنز سے قبل شیخ حسینہ واجد اقتدار چھوڑدیں تاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جاسکیں۔

حسینہ حزب اختلاف کے مطالبہ کو مسترد کر چکی ہیں۔

اقوام متحدہ کی ثالثی میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان بات چیت کے تیسرے مرحلے کے آخری لمحوں میں دونوں فریقین کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے اور کئی دہائیوں کے بدترین سیاسی بحران سے قوم کو نکلانے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ حزب اختلاف کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلہ کی وجہ سے مبصروں کو بھیجنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024