• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوکووچ نے بورس بیکر کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں

شائع December 19, 2013
نوویک جوکووچ نے چھ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن بورس بیکر کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں—اے ایف پی فوٹو۔
نوویک جوکووچ نے چھ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن بورس بیکر کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں—اے ایف پی فوٹو۔

لندن: سربین ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے چھ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن بورس بیکر کی بطور ہیڈ کوچ خدمات حاصل کر لیں۔

سٹار سربین پلیئر نے بدھ کو اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورس بیکر ورلڈ کلاس کوچ ہیں ان کی ٹینس بارے سوچ بھی وسیع ہیں اسلئے ان کے ساتھ معاہدہ کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس پر مرکوز ہے، بیکر بطور کوچ بھی گہرا تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا یہی تجربہ مجھے کیریئر میں مزید ٹرافیاں جتوانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بیکر عظیم انسان ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ ہماری ٹیم کیلئے موزوں رہیں گے، میرا مقصد آئندہ سال بہترین ٹینس کھیل کر مزید گرینڈ سلیم ٹائٹلز حاصل کرنا ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے بیکر ہر طرح سے میری مدد کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024