• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: امام بارگاہ پر حملے کی کوشش ناکام

شائع December 18, 2013
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

کراچی: پاکستان کے صنعتی حب کراچی میں آج بدھ کے روز ایک امام بارگاہ پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

ڈان نیوز ئی وی کے مطابق کراچی کے علاقے خالد ولید روڈ پر واقع ایک امام بارگاہ میں دھماکہ خیز مواد سے لیس دو خواتین نے داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ایک عورت کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہلے دونوں خواتین کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی۔

زخمی عورت کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024