• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کابل: اسلحہ کے ڈپو میں زور دار دھماکہ

شائع December 12, 2013
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کابل: افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ آج جمعرات کی صبح وسطی کابل میں واقع اسلحہ کے ایک ڈپو میں طاقتور دھماکہ ہوا۔ جس کی آواز پورے شہر میں سنی گئی۔

افغانستان میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ( این ڈی ایس) کے ایک اہلکار لطف اللہ مشعل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ شدت پسندوں کی کارروائی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھماکہ ایک ایسے ڈپو میں ہوا جہاں پر ناقابلِ استعمال دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور یہ ایک حادثہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن کچھ چیزوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب نیٹو کی ایساف فورسز کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ کابل میں ان کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا۔

ایساف فورسز کے ایک اہلکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے ایساف ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا، لیکن ابھی مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل کابل میں ہی ایساف فورسز کے ایک قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں حملہ آور ہلاک، جبکہ تمام فوجی اہلکار محفوظ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024