• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، اہلکار ہلاک

شائع December 12, 2013
دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے رینجرز کی گاڑی کا ایک منظر—اے ایف پی فوٹو۔
دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے رینجرز کی گاڑی کا ایک منظر—اے ایف پی فوٹو۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا—اے ایف پی فوٹو۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا—اے ایف پی فوٹو۔

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں آج جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے سے ایک رینجرز اہلکار ہلاک، جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ سندھ رینجرز کے ایک ٹرک کے نزدیک کیا گیا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

زخمی افراد کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا۔

ایک سینیئر رینجرز اہلکار نے عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ رینجرز کے ٹرک میں تقریباً 10 اہلکار سوار تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانڈھی بم دھماکے جیسے واقعات رینجرز کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے اور کراچی آپریشن سے شہر کے حالات میں بہتری آرہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Amir Nawaz Khan Dec 12, 2013 02:50pm
خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، تعلیمی اداروں ،طالبعلموںاور اساتذہ اور مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے. دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024