• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وار کے سیکوئل کی تیاری

شائع December 9, 2013
پاکستانی اداکار شان فلم 'وار' کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو
پاکستانی اداکار شان فلم 'وار' کے ایک منظر میں۔- انٹرنیٹ فوٹو

پاکستانی فلم 'وار' نے بھرپور کامیابی سمیٹی ہے اور اس فلم کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم کہا جا رہا ہے جس نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

اسی وجہ سے 'وار' کے فلم ساز نے 'وار۔ ٹو' بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وار کو پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل انیس سو اٹھانوے میں ریلیز ہونے والی فلم 'چوڑیاں' نے سب سے زیادہ بزنس کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 'وار۔ ٹو' کے ہدایت کار بلال لاشاری نہیں ہوں گے، اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں اس بات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

وار کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس فلم کو برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 'وار۔ ٹو' کو دو ہزار پندرہ میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024