• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'عظیم ویسٹ انڈین باؤلرز کا سامنا نہ کرنا سچن کی خوش قسمتی تھی'

شائع December 8, 2013
سچن اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ انہیں 70 اور 80 کی دہائی کی ویسٹ انڈین ٹیم کے فاسٹ باؤلروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا، عمران خان—اے پی فوٹو۔
سچن اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ انہیں 70 اور 80 کی دہائی کی ویسٹ انڈین ٹیم کے فاسٹ باؤلروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا، عمران خان—اے پی فوٹو۔

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے عظیم ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ انہیں 70 اور 80 کی دہائی کی ویسٹ انڈین ٹیم کے فاسٹ باؤلروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریر کے دوران عمران کا کہنا تھا کہ اینڈی رابرٹس، مائیکل ہولڈنگ، جوئل گارنر، میلکم مارشل اور کولن کرافٹ جیسے باؤلروں کو مقابلہ کرنا ایک بہت مشکل کام تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان عظیم باؤلروں کی موجودگی کے باعث کچھ دیگر بہترین ویسٹ انڈین باؤلر ٹیم میں جگہ ہی نہ بناسکے۔

عمران کا کہنا تھا 'زیادہ تر بنچ پر ہی وقت گزارنے والے سلویسٹر کلارک نے جنوبی افریقہ کے ایک باغی دورے کے دوران اکیلے ہی میزبان ٹیم کو مسمار کردیا۔'

انہوں نے مزید کہا 'میرے دوست سنیل گواسکر کو ویسٹ انڈین باؤلروں کا مقابلہ کرنا پڑا۔ سچن بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں کبھی ان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔'

خیال رہے کہ سچن نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024