• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر موخر

شائع December 6, 2013
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ایک بار پھر موخر کردیا گیا ہے اور دونوں صوبوں کو قانونی دستاویزات 9 دسمبر کو جمع کرانے کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں۔

ڈان نیوز نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول اب 9 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔

پنجاب نے قانونی دستاویزات کے لیے 3 جبکہ سندھ نے قانونی دستاویزات کے لیے 7 روز مانگے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ کا بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 دسمبر کو جاری ہونا تھا۔

اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان قانونی دستاویزات پورے نہ کرنے کے باعث مؤخر کر چکا ہے۔

قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ سندھ اور پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم پر مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے۔

کوئٹہ پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے تاریخ دی اور تیاریاں مکمل کیں۔

دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جمعہ کو وزیر اعلٰی سید قائم علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر بات چیت کی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی نچلی سطح تک مسائل حل کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

کابینہ سے خطاب میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کےاحکامات کےمطابق کرائے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Dec 07, 2013 02:10am
شیڈول‏ ‏‏میں‏ ‏ردوبدل‏ ‏ہوسکتی‏ ‏ھے‏ ‏لیکن‏ ‏پولنگ‏ ‏مقررہ‏ ‏تاریخ‏ ‏کو‏ ‏ھی‏ ‏ھوگی‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024