• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

چمن میں دھماکے سے بچہ ہلاک، 17 افراد زخمی

شائع December 5, 2013
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے ایک بچہ ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک پولیس آفیشل عبدالوہاب نے بتایا کہ شدت پسندوں نے افغانستان سرحد سے ملحقہ ضلع چمن کے علاقے ٹرنچ روڈ میں ایک موٹر سائیکل میں بم نصب کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری کو نماز عصر کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے موتر سائیکل سڑک کنارے کھڑی کی تھی جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

دھماکے سے پورا چمن کرز اٹھا اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

وہاب نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہے کہ شدت پسندوں کا اصل ہدف کیا تھا۔

زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال چمن منتقل کردیا جہاں اکثر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس اور فرنٹیئر کورپس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اختر محمد کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Toofan Dec 06, 2013 01:02am
Waise dehshatgardi main koi bhee jaan ba haq ho jaaye ya zakhmi ho jaaye, achhi baat nahin magar jab bache is ka nishana ban jaate hain, dil ko bahut duk hota hai. Allah is dhamaka ke zimmedaron ko un ki is amal ka sazaa delwade aur hum ko in se bach ke rakhe.
ٓAmir Nawaz Khan Dec 06, 2013 01:41pm
معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ طالبان ،لشکر جھنگوی، جندوللہ ,القائدہ اور بی ایل اے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024