• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

بلوچستان: ٹیچر سمیت چار افراد ہلاک

شائع December 3, 2013
گوگل میچ پر بلوچستان کے ضلع خضدار کا مقام۔
گوگل میچ پر بلوچستان کے ضلع خضدار کا مقام۔

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیر کے روز دو مختف واقعات میں ایک اسکول ٹیچر سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ خضدار کے زہری علاقے میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ایک اسکول ٹیچر پر فائرنگ کردی جسکی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ٹیچر کی شناخت ندیم میمن کے نام سے ہوئی ہے جو کراچی کے رہائشی تھے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ایک اور واقعے میں کھنڈ کے علاقے میں ایک لیویز اہلکار سمیت تین افرار ہلاک ہوگئے ہین۔

لیویز اہلکار محمد ریاض نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی کے ایک اہلکار نے جوابی کارروائی بھی کی جس سے دونوں حملہ آور بھی مارے گئے جبکہ ایک دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

خضدار کو بلوچستان کے حساس ترین ضعلوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دھماکوں، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024