• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: ایکسپریس نیوز کے دفتر پر حملہ، تین افراد زخمی

شائع December 2, 2013
۔—تصویر بشکریہ ایکسپریس نیوز۔
۔—تصویر بشکریہ ایکسپریس نیوز۔

کراچی: کراچی میں واقع ایکسپریس نیوز کے دفتر پر نامعلوم افراد نے پیر کے روز حملہ کردیا جسکے نتیجے میں ایک گارڈ سمیت کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ناصر آفتاب نے نیوز چینلز کو بتایا کہ وہ جائے وقوع پر پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'بظاہر ایکسپریس اخبار اور ٹی وی چینل کریکر حملوں کے ہدف تھے جسکے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔'

قیوم آباد پل کے قریب واقع ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ آٹھ سے دس مسلح افراد نے عمارت میں گھنسنے کی کوشش بھی کی اور گاڑدز کی جانب سے مزاحمت کرنے پر حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔

دھماکوں کے نتیجے میں قریبی کھڑی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی اس کے پیچھے محرکات سامنے آسکے ہیں۔

ایک کروڑ 80 لاکھ افراد پر مشتمل کراچی شہر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ملکی جی ڈی پی کا 42 فیصد اسی شہر سے پیدا ہوتا ہے۔

تاہم کئی سالوں سے جاری اغوا برائے تاوان، قتل اور لسانی، فرقہ وارانہ اور سیاسی تشدد کی وجہ سے شہر کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

منا عالم Dec 05, 2013 09:52pm
یہ انتہائی بزدلانہ اور شرمناک عمل ہے. جو لوگ سچ کا سامنا نہیں کر سکتے اور اپنے بد اعمال سے پردہ اٹھنے سے ڈرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ سچ عوام تک پہنچے. جس معاشرے میں سچ بولنا ممکن نہ رہے وہ معاشرہ بدحالی کی گہرائیوں میں گر جاتا ہے. حکومت کو چاہئیے سچ کو تحفظ دے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024