• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جیلانی مستعفی، ناصر الملک نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر

شائع November 29, 2013
جستس تصدق جیلانی۔ فائل فوٹو
جستس تصدق جیلانی۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: جسٹس تصدق جیلانی کے استعفے کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمعہ کو جسٹس ناصر الملک کو نیا قائم مقام الیکشن کمشنر مقرر کردیا ہے۔

جسٹس ملک ہفتے کی صبح گیارہ بجے چیف جسٹس سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف لیں گے۔

جسٹس تصدق جیلانی نے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے نام منظور ہونے کے بعد الیکشن کمشنر کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جہاں وہ 12 دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نئے چیف جسٹس سات ماہ اور 18 دن تک قائم مقام الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائض رہیں گے جہاں اگلے سال 5 جولائی کو ان کے عہدے کی مدت مکمل ہو جائے گی۔

ان کے استعفے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس کو ایک خط لکھا تھا۔

جسٹس جیلانی نے اگست 2013 میں سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

فخرالدین جی ابراہیم نے اگست 2013 میں اس وقت اپنے عہسے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کچھ ارکان نے سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی الیکشن کی تاریخ میں مداخلت کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024