• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آرمی چیف راحیل شریف فوج کو آئین کے تابع رکھیں، ربانی

شائع November 29, 2013
سینٹر میاں رضا ربانی۔—فائل فوٹو۔
سینٹر میاں رضا ربانی۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: سینٹر میاں رضا ربانی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ نئے آرمی چیف راحیل شریف فوج کو آئین کے تابع رکھیں جبکہ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کو بحال کر کے مستقل ادارہ بنائے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی ایک اچھا ادارہ تھا، اس کو مستقل ادارہ بنایا جائے۔

قومی سلامتی کمیٹی چلتی پھرتی اے پی سی تھی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے 88 سفارشات حکومت کو دیں تھیں۔

تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی نیٹو سپلائی کے دھرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، صرف سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024