• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خواجہ آصف کیلئے وزیر دفاع کا اضافی چارج

شائع November 27, 2013
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف۔ فائل فوٹو اے پی پی۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف۔ فائل فوٹو اے پی پی۔

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کو دفاع جبکہ وزیر اطلاعات پرویز رشید کو قانون و انصاف کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

گیارہ مئی کے انتخابات کے بعد وزیر اعظم بننے والے نواز شریف نے وزارت دفاع اور خارجہ جیسے اہم قلم دان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم رواں ہفتے سپریم کورٹ میں زیر سماعت لاپتہ افراد کے مختلف کیسوں میں پیش رفت نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے خبر دار کیا تھا کہ لاپتہ افراد کو پیش نہ کرنے پر وزیر دفاع کو عدالت طلب کیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف قلمدان سنبھلانے کے بعد کل ممکنہ طور پر لاپتہ افراد کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزارت قانون و انصاف کئی مہینوں سے خالی پڑی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024