• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یمن: فضائی حملے میں القاعدہ کے 12 جنگجو ہلاک

شائع November 26, 2013
۔— فائل فوٹو۔
۔— فائل فوٹو۔

صنعاء: یمنی فضائیہ کے دورافتادہ جنوبی صوبہ ابیان میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے 12 مشتبہ ارکان ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد عناصر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صوبہ مہفض علاقے میں گاڑی پر سوار ہو کر جارہے تھے ۔

اس کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی حملہ ہفتے کے اوائل میں کیا گیا جس کی اتوار کو تصدیق ہو سکی ۔

جنوبی اور مشرقی یمن میں عرب خطے میں القاعدہ (اے کیو اے پی) کے مشتبہ ارکان کونشانہ بنانے کے لئے فضائی حملے معمول کا حصہ ہیں جہاں گروپ متعدد فوجی کارروائیوں کے باوجود بدستور سرگرم ہیں۔

تاہم زیادہ تر جان لیوا کارروائیاں ڈرون طیاروں کے ذریعے کی جاتی ہیں جو صرف خطے میں امریکی فورسز کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔

یمن اسامہ بن لادن کا آبائی ملک اور اے کیو اے پی کا گڑھ ہے جسے امریکہ جہادی نیٹ ورک کی انتہائی خطرناک ترین فرنچائز قرار دیتا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024